2ویٹرنری یونیورسٹیزمیں مستقل وائس چانسلرز تعینات
لاہور(اپنے سٹاف رپورٹر سے )پنجاب کی دو بڑی ویٹرنری یونیورسٹیزمیں مستقل وائس چانسلرز تعینات کر دیئے گئے ۔
حکام کے مطابق پروفیسر ڈاکٹر مسعود ربانی کو ویٹرنری یونیورسٹی لاہور اورپروفیسر ڈاکٹر طارق جاوید کوچولستان ویٹرنری یونیورسٹی بہاولپور کا وائس چانسلر تعینات کر دیا گیا ہے ۔ذرائع کے مطابق یہ تقرریاں سرچ کمیٹی کی سفارشات اور گورنر پنجاب کی بطور چانسلر منظوری پر عمل میں لائی گئیں، دونوں وائس چانسلرز کی مدت ملازمت چار سال مقرر کی گئی ہے ۔