کریکٹر سرٹیفکیٹس میں مقدمات کا اندراج ، واضح میکنزم بنانے کی ہدایت
لاہور(کورٹ رپورٹر) ہائیکورٹ کے جسٹس شہرام سرور چودھری نے بری ہونیوالے افراد کے کریکٹر سرٹیفکیٹس میں سابقہ مقدمات اندراج کیخلاف درخواستوں پر اظہار تشویش کرتے متعلقہ اداروں کو واضح میکنزم بنانے کی ہدایت کردی۔
عدالت نے ریمارکس دئیے کہ ملزموں کو سہولت دینا ، مشکلات سے بچانا ضروری ہے نہ کہ بلاجواز پریشان کیا جائے۔