پنجاب میں جدید واٹرفلٹریشن پلانٹس کی تنصیب کا فیصلہ

پنجاب میں جدید واٹرفلٹریشن پلانٹس کی تنصیب کا فیصلہ

پہلے مرحلے میں 16اضلاع میں مختلف مقامات پر 5ہزار پلانٹ لگائے جائینگے

لاہور (شیخ زین العابدین)پنجاب میں کروڑوں افراد کو ریلیف دینے کا منصوبہ،جدید واٹرفلٹریشن پلانٹس کی تنصیب کا فیصلہ،پہلے مرحلے میں16اضلاع میں سکولوں، مدارس اور دیگر سرکاری عمارتوں میں5ہزار سے زائد فلٹریشن پلانٹ لگائے جائینگے ۔ ذرائع کے مطابق پنجاب حکومت نے مضر صحت اور آلودہ پانی کے مسائل سے نمٹنے کیلئے بڑے پیمانے پر فلٹریشن پلانٹس کی تنصیب کا منصوبہ شروع کر دیا ۔یہ منصوبہ خاص طور پر ان علاقوں پر مرکوز ہے جہاں زیر زمین پانی آرسینک سے متاثر یا آلودہ ہے تاکہ شہریوں کو معیاری پینے کا پانی فراہم کیا جا سکے ۔ پہلے مرحلے میں منتخب اضلاع میں کام کا آغاز کیا جائیگا اور حکام کے مطابق تمام منصوبے 30جون 2026تک مکمل کر لیے جائینگے۔ خوشاب، بہاولپور، ڈی جی خان اور رحیم یار خان میں چار جدید بوٹلنگ پلانٹ لگائے جائینگے تاکہ صاف پانی کی دستیابی کو یقینی بنایا جا سکے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں