شکایات کا ازالہ،واسا پنجاب میں ای پورٹل کا افتتاح

 شکایات کا ازالہ،واسا پنجاب میں ای پورٹل کا افتتاح

لاہور( سٹاف رپورٹر سے ) واسا پنجاب میں عوامی شکایات کے بروقت ازالے کیلئے ای پورٹل کا افتتاح کردیا گیا۔ صوبائی وزیر ہاؤسنگ اینڈ اربن ڈویلپمنٹ بلال یاسین نے ای پورٹل کا ڈیجیٹل افتتاح کیا۔

 ان کا کہنا تھا کہ پنجاب میں پہلی بار تمام اضلاع کے فیلڈ آپریشن کی ڈیجیٹل نگرانی یقینی بنائی گئی ہے۔ کمپلینٹ مینجمنٹ سسٹم اور 1334ہیلپ لائن سے شکایات کا بروقت ازالہ ہوسکے گا۔ ایک پورٹل سے مین ہولز کی جیو ٹیگنگ اور اوپن میں ہول ڈیٹکشن سسٹم کی بھی مانیٹرنگ ممکن بنائی جائیگی۔ صوبہ بھر میں ابتدائی مرحلے میں واسا کے 3 ہزار سے زائد اوپن مین ہولز کی نشاندہی کر لی گئی ہے ۔ 15اضلاع میں ہنگامی بنیادوں پر نکاسی آب کیلئے سیوریج لائنیں اور ڈسپوزل سٹیشنز بنائے جارہے ہیں۔ تمام اضلاع میں 937جدید مشینری اور گاڑیوں کی فراہمی سے بروقت نکاسی آب ہوسکے گی۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں