میٹرک ، انٹر امتحان :طلبہ کیلئے اضافی مواقع کی منظوری

میٹرک ، انٹر امتحان :طلبہ کیلئے اضافی مواقع کی منظوری

4 سال میں 6بار امتحان دینے کی پالیسی تمام بورڈزوطلبہ گروپس پر یکساں لاگو

لاہور(خبر نگار)پنجاب میں طلبہ کیلئے بڑا تعلیمی ریلیف، میٹرک اور انٹر کے امتحانات میں طلبہ کو اضافی مواقع دینے کی منظوری دیدی گئی۔تعلیمی نظام میں بڑی تبدیلی کرتے ہوئے نئے فیصلے کے تحت میٹرک اور انٹر کے طلبہ کو اب زیادہ چانسز دیئے جائینگے جس سے وہ اپنی کارکردگی بہتر بنانے کا موقع حاصل کر سکیں گے ۔تعلیمی بورڈز کے مطابق امتحانی مواقع کو 4 سے بڑھا کر 6 کر دیا گیا ہے ، طلبہ اب 4 سال میں  6بار امتحان دے سکیں گے ۔یہ پالیسی تمام تعلیمی بورڈز اور تمام گروپس پر یکساں لاگو ہوگی، او لیول اور اے لیول کے طلبہ بھی اس سے فائدہ اٹھا سکیں گے ۔حکام کا کہنا ہے کہ اضافی مضامین دینے والے امیدوار بھی اس پالیسی میں شامل ہونگے تاہم طلبہ کو امتحان موجودہ سلیبس کے تحت ہی دینا ہوگا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں