ترقیاتی ، آپریشنل کام بروقت مکمل کئے جائیں:ڈپٹی کمشنر قصور

ترقیاتی ، آپریشنل کام بروقت  مکمل کئے جائیں:ڈپٹی کمشنر قصور

قصور(نمائندہ دنیا) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف کے وژن کے مطابق ڈپٹی کمشنر قصور محمدآصف رضا کی زیرصدارت واسا قصور اور ۔۔۔

کے ٹی ڈبلیو ایم اے سے متعلقہ اہم جائزہ اجلاس ہوا۔ منیجنگ ڈائریکٹر واسا قصور کاشف منہاس نے ڈپٹی کمشنر کو تفصیلی بریفنگ دی۔ڈپٹی کمشنر محمد آصف رضا نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے شہریوں کو بہترین میونسپل سروسز کی فراہمی، صفائی کے نظام کی بہتری، نکاسی آب کے مسائل کے فوری حل اور ادارہ جاتی کارکردگی کو مزید موثر بنانے پر زور دیا۔ انہوں نے متعلقہ افسروں کو ہدایت کی کہ جاری ترقیاتی و آپریشنل کاموں کو مقررہ وقت میں مکمل کیا جائے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں