پیف میں طلبا کی تعداد 40لاکھ

پیف میں طلبا کی تعداد 40لاکھ

لاہور(خبر نگار)پنجاب ایجوکیشن فاؤنڈیشن میں طلبا کی تعداد 23 لاکھ سے تجاویز کرکے 40 لاکھ پر پہنچ گئی،طلبا کی تعداد میں 17 لاکھ اضافہ پر صوبائی وزیر تعلیم رانا سکندر حیات نے کیک کاٹا اور پیف ٹیم کو بہترین کارکردگی پر مبارک آباد پیش کی۔

مزید تفصیلات کے مطابق پنجاب ایجوکیشن فاونڈیشن کے ہیڈ آفس میں لائسنسی سکولوں میں طلبا کی تعداد 40 لاکھ سے تجاویز کرنے پر تقریب کا اہتمام کیا گیا۔ تقریب میں صوبائی وزیرتعلیم نے خصوصی شرکت کی۔ اور طلبا کی تعداد میں اضافہ ہونے پر کیک کاٹا۔ انکا کہنا تھا کہ دو برسوں میں 20 لاکھ سے زائد نئے طلبہ کا اندراج ہوا۔رانا سکندر حیات نے بتایا کہ پیف کا بجٹ 85 ارب روپے تک پہنچ گیا ہے ۔دو سال میں پیف فنڈنگ میں 250 فیصد اضافہ ہوا۔ سکولوں کی آؤٹ سورسنگ سے ایک لاکھ روزگار کے مواقع پیدا کیے گئے۔ جبکہ 30 ہزار سے زائد افراد سکول اونرز بن گئے ۔12 ارب روپے میں 300 نواز شریف سکول آف ایمیننس جدید سکول قائم کیے گئے ۔ آئندہ 2 سال میں پنجاب حکومت کا 50 لاکھ طلبہ تک رسائی کا ہدف ہے ،پیک امتحانات میں ایک بھی پرچہ لیک نہیں ہوا گرمی کی چھٹیوں میں ایک ماہ کیلئے سمر کیمپ لگانے پر مشاورت جاری ہے ۔

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں