مغلپورہ سے نامعلوم شخص کی لاش برآمد
لاہور(کرائم رپورٹر ) مغلپورہ کے علاقے سے نامعلوم شخص کی لاش برآمد، ریسکیو 1122 ترجمان کے مطابق مغلپورہ کے علاقے لال پل ریلوے لائن کے قریب ایک شخص جو بظاہر نشے کا عادی معلوم ہوتا ہے۔
کی لاش پڑی ملی جس کو مقامی پولیس کی قانونی کارروائی کے بعد مردہ خانے منتقل کر دیا گیا ۔اس حوالے سے پولیس کا کہنا ہے کہ متوفی کی تاحال شناخت نہیں ہو سکی ہے ،اس کے فنگرز پرنٹس کی مدد سے اس کی شناخت کی کوشش کی جا رہی ہے ۔