شاہدرہ :جدید طریقے سے ہونے والی بجلی چوری پکڑی گئی

شاہدرہ :جدید طریقے سے  ہونے والی بجلی چوری پکڑی گئی

لاہور (اپنے کامرس رپورٹر سے ) شاہدرہ کے علاقہ میں جدید طریقے سے ہونے والی بجلی چوری پکڑی گئی۔

انڈسٹری میٹرز سے ریموٹ کنٹرول کے ذریعے بجلی چوری کی جارہی تھی ، لیسکو ٹیم نے شاہدرہ میں صنعتی کنکشن پر چھاپہ مار کر بجلی چوری پکڑی، دو ملزمان کو موقع سے رنگے ہاتھوں گرفتار کرلیا گیا۔ انڈسٹری میں ریموٹ کنٹرول ڈیوائس کے ذریعے میٹرز چلائے جارہے تھے ، لیسکو کو 65 لاکھ کا نقصان ہوا ،لیسکو کی جیا موسیٰ سب ڈویژن، ایم اینڈ ٹی اور پولیس نے مشترکہ کارروائی کی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں