ایل سی ڈبلیو یو کے محکمہ موسمیات کیساتھ لیٹر آف انٹینٹ پر دستخط

ایل سی ڈبلیو یو کے محکمہ موسمیات  کیساتھ لیٹر آف انٹینٹ پر دستخط

لاہور(خبر نگار )لاہور کالج فار ویمن یونیورسٹی کے آفس آف ریسرچ، انوویشن اینڈ کمرشلائزیشن نے فلڈ فورکاسٹنگ ڈویژن محکمہ موسمیات پاکستان کے ساتھ موسمیاتی تبدیلی، ریموٹ سینسنگ، سیلاب کی پیشگوئی اور ڈیزاسٹر مینجمنٹ کے شعبوں میں تعاون بڑھانے کیلئے لیٹر آف انٹینٹ پر دستخط کیے ہیں۔

معاہدے پر وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر عظمیٰ قریشی اور چیف میٹرولوجسٹ ڈاکٹر ظہیر احمد بابر نے دستخط کیے ۔اس موقع پر شعبہ جغرافیہ کی چیئرپرسن ڈاکٹر نوشین مظہر نے فوکل پرسن کے طور پر تعاون کی کوآرڈینیشن کے فرائض انجام دیے ۔معاہدے کے تحت دونوں ادارے انٹرن شپس، تربیتی پروگرامز، ماڈلنگ تکنیکوں اور موسمیاتی تبدیلی سے متعلق مشترکہ تحقیق کو فروغ دیں گے ۔ یہ اشتراک پاکستان میں موسمیاتی خطرات سے نمٹنے ، قدرتی آفات کی پیشگی تیاری اور ماحولیاتی استحکام کو مضبوط بنانے میں معاون ثابت ہوگا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں