ریلوے سٹیشن:ٹریک پر لگے ووڈن سلیپر ٹوٹ پھوٹ کا شکار

 ریلوے سٹیشن:ٹریک پر لگے  ووڈن سلیپر ٹوٹ پھوٹ کا شکار

لاہور(اپنے کامرس رپورٹر سے )ریلوے سٹیشن جیسی اہم جگہ پر بھی ٹریک پر لگے ووڈن سلیپر ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہیں۔

 پلیٹ فارم نمبر 2 اور 5 کے ووڈن سلیپر کی خستہ حالی نے ریلوے انتظامیہ کی کارکردگی کا پول کھول دیا، ٹوٹے سلیپر سے ریلوے ٹریک کی مضبوطی پر سنگین سوالات اٹھ گئے ، خستہ حال ٹریک کے باعث ٹرینیں ڈی ریل ہونے کے متعدد واقعات ہوچکے ،ریلوے ذرائع کا کہنا ہے کہ ناقص ٹریک اور ٹوٹے سلیپرز نے خطرے کی گھنٹی بجا دی ہے ۔ترجمان ریلوے کا کہنا ہے کہ ریلوے سٹیشن پر مینٹی ننس کا عمل جاری ہے ،جو سلیپر خراب ہوتے ہیں انہیں فوری تبدیل کردیا جاتا ہے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں