شہدائے بالا کوٹ کو خراج عقیدت پیش کرنے کیلئے لیکچر
لاہور (آن لائن) شہدائے بالا کوٹ نے اپنے خون سے مسلمانان برصغیر کو حریت کا پیغام دیا ۔
6مئی 1831کو تاریخی معرکہ بالاکوٹ کے دوران سید احمد شہیدؒ اور شاہ اسماعیل شہید ؒ سکھوں کیخلاف لڑتے ہوئے سینکڑوں جانثاروں کے ہمراہ جام شہادت نوش کر گئے لیکن آزادی پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا۔ان خیالات کااظہار پروفیسر محمد لطیف نظامی نے ایوان قائداعظم ، لاہور میں شہدائے بالا کوٹ کو خراج عقیدت پیش کرنے کیلئے منعقدہ خصوصی لیکچر کے دوران کیا۔ اس لیکچر کا اہتمام ادارئہ نظریئہ پاکستان نے کیا تھا۔