شہریوں کو آن لائن سرمایہ کاری کے نام پر لوٹنے والا گروہ گرفتار
لاہور (اپنے کامرس رپورٹر سے ) شہریوں کو آن لائن سرمایہ کاری کے نام پر لوٹنے والا گروہ گرفتار۔۔۔
این سی سی آئی اے نے لاہور کے پوش علاقے میں جعلی ٹریڈنگ کال سینٹر پر چھاپہ مار کر 3 خواتین سمیت 7 ملزمان گرفتار کر لیے ۔7 رکنی سائبر فراڈ نیٹ ورک نے شہریوں سے کروڑوں روپے کا فراڈ کیا، این سی سی آئی اے حکام کا کہنا ہے کہ گروہ کالز اور سوشل میڈیا ایپس سے شہریوں کو پرکشش منافع کا جھانسہ دیتا،این سی سی آئی اے نے کال سینٹرز سے 415 جعلی سمز، 56 اے ٹی ایم کارڈز اور بائیومیٹرک ڈیوائسز برآمد کرلیں ۔