4مساجداور مزار کی منتقلی کیلئے حکومت سے اجازت طلب

4مساجداور مزار کی منتقلی کیلئے حکومت سے اجازت طلب

اندرون سرکلر روڈ کی بحالی، توسیع اور خوبصورتی کیلئے ترقیاتی منصوبہ تیار

لاہور (شیخ زین العابدین)لاہور کے تاریخی اندرون سرکلر روڈ کی بحالی، توسیع اور تزئین و آرائش کا منصوبہ ۔اربوں روپے کے اس منصوبے میں چار تاریخی مساجد اور ایک مزار کی جزوی منتقلی اور ازسرِ نو تعمیر شامل کر لی گئی۔ایل ڈی اے نے مذہبی مقامات کی منتقلی کے لیے پنجاب حکومت سے اجازت طلب کر لی جبکہ متبادل مقامات پر نئی تعمیرات کا بھی فیصلہ کیا گیا ہے ۔دستاویزات کے مطابق لاہور کے قدیم ترین اور تاریخی علاقے اندرون سرکلر روڈ کی بحالی، توسیع اور خوبصورتی کے لیے بڑے پیمانے پر ترقیاتی منصوبہ تیار کر لیا گیا ہے ،منصوبے کے دوران بعض مذہبی مقامات بھی توسیعی حدود میں آ گئے ہیں، جس کے باعث چار مساجد اور ایک مزار کو جزوی طور پر مسمار کرکے منتقل کرنے کی منصوبہ بندی کی گئی ہے ۔ ایل ڈی اے نے اس حساس مرحلے کے لیے پنجاب حکومت سے باقاعدہ اجازت طلب کر لی ہے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں