ویزا فراڈ میں ملوث انسانی سمگلر گرفتار
لاہور (اپنے کامرس رپورٹر سے )ایف آئی اے کی کارروائی، مائیگرنٹ سمگلنگ اور ویزا فراڈ میں ملوث انسانی سمگلر گرفتار کر لیا۔
ملزم کی شناخت محبوب عادل کے نام سے ہوئی ۔ملزم کو چھاپہ مار کاروائی میں رحمٰن پورہ سے گرفتار کیا گیا۔ملزم نے شہری سے کینیڈا ورک ویزا کیلئے 11لاکھ روپے ہتھیائے۔