میو ہسپتال شعبہ کارڈیالوجی کا کولنگ سسٹم خراب، انجیوگرافی تعطل کا شکار
لاہور ( ہیلتھ رپورٹر )میو ہسپتال کے شعبہ کارڈیالوجی میں ایئرکنڈیشننگ سسٹم خراب ہونے پرانجیوگرافی کے ٹیسٹ ہفتے سے تعطل کا شکار ۔
ذرائع کے مطابق کولنگ سسٹم بند ہونے سے معمول کی الیکٹو انجیوگرافی کی لسٹ منسوخ کر دی گئی ۔روزانہ درجن بھر مریضوں کے ٹیسٹ منسوخ کیے جا رہے ہیں۔ مریضوں نے کولنگ سسٹم کی فوری مرمت کرانیکا مطالبہ کیا ہے ۔