پیرا فورس ایکٹ،4نئے قوانین شامل، شکایات کا سلسلہ جاری
افسروں ،اہلکاروں پرثبوتوں کیساتھ من مانیوں،رشوت کے الزامات،ایکشن کا حکم
لاہور (اپنے سٹی رپورٹر سے )پیرا فورس ایکٹ 2024 میں 4نئے قوانین شامل،دو سری طرف پیرا فورس افسروں واہلکاروں کیخلاف وزیر اعلیٰ پورٹل پر شکایات کا سلسلہ جاری ہے ۔ پورٹل پر درج 18 شکایات میں پیرا فورس افسروں واہلکاروں پر ویڈیو تصاویر کے ثبوتوں کیساتھ من مانیوں اور رشوت لینے کے الزامات لگائے گئے ہیں ۔وزیر اعلیٰ نے شکایات کے ازالہ کیلئے افسرو ں و اہلکاروں کیخلاف ایکشن کا حکم دیدیا ۔دوسری طرف پیرا فورس ایکٹ میں پنجاب سروسز ٹیکس ایکٹ 2012بھی Enforcement Act میں شامل کردیا گیا ،LDAایکٹ 1975سخت ریگولیشن کے تحت جائیداد پر قبضے کیخلاف نیا قانون فوری نافذ، PHAایکٹ 2025کو بھی شیڈول کا حصہ بنا دیا گیا۔ ڈی جی پیرا فورس کے مطابق افسروں، اہلکاروں اور جائیدادوں پرقابضین کیخلاف شکایات کا ازالہ کیا جا رہا ہے۔