93سمگلرز گرفتار، 5کروڑ کی 296کلو منشیات برآمد

93سمگلرز گرفتار، 5کروڑ کی 296کلو منشیات برآمد

2ہفتوں کی کارروائیوں میں ملزموں سے ناجائز اسلحہ ، 7ڈرونز بھی برآمد

لاہور(خبر نگار)پنجاب کاؤنٹر نارکوٹکس فورس نے گزشتہ دو ہفتوں کے دوران لاہور، ڈی جی خان، راولپنڈی، گوجرانوالہ، فیصل آباد، بہاولپور اور سرگودھا ڈویژنز میں 85کامیاب انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز کیے ۔ ان کارروائیوں کے نتیجے میں 93 منشیات سمگلرز کو گرفتار کیا گیا جبکہ 296 کلوگرام منشیات برآمد کی گئیں، جن کی ما لیت کا تخمینہ 5 کروڑ 34 لاکھ روپے سے زائد ہے ۔برآمد ہونے والی منشیات میں چرس، افیون، ویڈ، آئس، پوست، کوکین، ہیروئن اور 5 لیٹر شراب شامل ہیں۔ کارروائیوں کے دوران ملزمان کے قبضے سے 13 پستول، 2 ایس ایم جیز، 4 رائفلیں اور 7 ڈرونز بھی برآمد کیے گئے ، جو ان جرائم پیشہ عناصر کی غیر قانونی سرگرمیوں میں استعمال ہو رہے تھے ۔ ڈائریکٹر جنرل پنجاب کاؤنٹر نارکوٹکس فورس، کمانڈر بریگیڈیئر مظہر اقبال کے مطابق پنجاب سی این ایف کی اصل کامیابی صرف منشیات کی برآمدگی نہیں بلکہ صوبے میں سرگرم بڑے منشیات سمگلنگ نیٹ ورکس کی مؤثر سرکوبی ہے ۔ فورس جدید انٹیلی جنس، پیشہ ورانہ مہارت اور مربوط حکمت عملی کے ذریعے منشیات فروشوں کے خلاف بلاامتیاز کارروائیاں جاری رکھے ہوئے ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...