موٹر سائیکل حادثے میں خاتون جاں بحق، شوہر زخمی
زبیدہ موٹرسائیکل کی ٹکر سے گر کر زخمی ہوئی، ہسپتال میں دم توڑ دیا
قصور، چھانگا مانگا(نمائندہ دنیا، نامہ نگار) کوٹ رادھا کشن میں موٹر سائیکل حادثے میں 55 سالہ خاتون جاں بحق، شوہر زخمی ہوگیا۔ زبیدہ بی بی شوہر نذیر احمد کیساتھ موٹر سائیکل پر مین چھانگا مانگا روڈ پر بھوئے موڑ کے قریب جا رہی تھی کہ دوسری موٹر سائیکل کی ٹکر سے خاتون سڑک پر جاگری۔ اسی دوران پیچھے سے آنے والی ٹریکٹر ٹرالی نے اسے کچل دیا۔ریسکیو ذرائع کا کہنا ہے کہ حادثے کی وجہ دوسری موٹر سائیکل کی ٹکر اور خاتون کا ڈوپٹہ موٹر سائیکل کی چین میں پھنس جانا بتایا جا رہا ہے۔ حادثے میں خاتون کاشوہر نذیر احمد زخمی ہوا۔ ریسکیو ٹیم نے موقع پر پہنچ کر زخمی میاں بیوی کو ٹی ایچ کیو ہسپتال کوٹ رادھا کشن منتقل کیا، جہاں زبیدہ بی بی زخموں کی تاب نہ لاتے دم توڑگئی۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments