موٹر سائیکل کی ٹینکی پھٹنے سے 8 راہگیر جھلس کر زخمی
لاہور( آئی این پی)ڈیفنس بی کے علاقے میں نامعلوم موٹر سائیکل سوار کی ٹینکی پھٹنے سے آٹھ راہگیر جھلس کر زخمی ہوگئے۔
اطلاع ملتے ہی پولیس اور ریسکیو ٹیم موقع پر پہنچ گئی جس نے زخمیوں کو طبی امداد کے لیے ہسپتال منتقل کیا گیا۔ زخمیوں میں عامر، اسد، حمزہ، دانش اور امتیاز وغیرہ شامل ہیں۔پولیس کی مدعیت میں نامعلوم موٹر سائیکل سوار کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments