ننکانہ صاحب:جعلی جوس تیار کرنیوالا یونٹ پکڑا گیا
فوڈ اتھارٹی نے 200لٹر جوس تلف، ڈرم، کیمیکل، جعلی لیبل، بوتلیں قبضہ میں لے لیں
ننکانہ صاحب (خبر نگار) ننکانہ صاحب میں پنجاب فوڈ اتھارٹی نے بڑی کارروائی کرتے ہوئے معروف برانڈز کے نام پر جعلی جوس تیار کرنے والا یونٹ پکڑ لیا، کارروائی کے دوران 200لٹر غیر معیاری جوس موقع پر تلف کر دیا گیا، جبکہ کیمیکل، مصنوعی رنگ، جعلی لیبل، خالی بوتلیں اور ڈھکن قبضے میں لے لیے گئے ۔تفصیل کے مطابق ڈی جی پنجاب فوڈ اتھارٹی راجہ منصور احمد کی ہدایت پر فوڈ سیفٹی ٹیم نے کالونی شوکت آباد میں کارروائی کی۔ ٹیم نے 72 گھنٹے سے زائد مسلسل ریکی کے بعد جعلی جوس تیار کرنے والے یونٹ پر چھاپہ مارا، جہاں خطرناک کیمیکلز، مصنوعی مٹھاس اور کیمیائی رنگوں کی مدد سے غیر معیاری جوس تیار کیا جا رہا تھا۔موقع پر کیے گئے ٹیسٹ میں جوس ناقص قرار دیا گیا، جسے معروف برانڈز سے مشابہ پیکنگ میں بھر کر مارکیٹ میں سپلائی کیا جانا تھا۔ ٹیم نے 200 لٹر غیر معیاری جوس موقع پر تلف کر کے ڈرم، کیمیکل، جعلی لیبل، خالی بوتلیں اور ڈھکن قبضے میں لے لیے ۔پنجاب فوڈ اتھارٹی کے مطابق ملزمان کے خلاف تھانہ مانگٹانوالہ میں مقدمہ درج کروا دیا۔ ڈی جی فوڈ اتھارٹی راجہ منصور احمد نے کہا کہ عوام کی صحت سے کھیلنے والے عناصر کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی کے تحت بلاامتیاز کریک ڈاؤن جاری رہے گا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments