جوہر ٹاؤن ای بلاک کا فلٹریشن پلانٹ عرصہ سے غیر فعال

جوہر ٹاؤن ای بلاک کا فلٹریشن پلانٹ عرصہ سے غیر فعال

صاف پانی کی فراہمی متاثر، شکایات کے باوجود پلانٹ مستقل بحال نہ ہوسکا

لاہور(آن لائن ) جوہر ٹاؤن کے ای بلاک میں نصب فلٹریشن پلانٹ عرصہ دراز سے غیر فعال ہونے کے باعث علاقہ مکین صاف پینے کے پانی کے حصول میں مشکلات کا شکار ہیں۔ رہائشیوں اور دکانداروں کے مطابق متعدد بار شکایات درج کرانے کے باوجود پلانٹ کی مستقل بحالی کیلئے مؤثر اقدامات نہیں کیے گئے ۔مقامی دکانداروں کا کہنا ہے کہ شکایات کے بعد فلٹریشن پلانٹ کو ایک روز کیلئے بحال کیا گیا، تاہم اگلے ہی روز دوبارہ بند کردیا گیا، جس کے باعث شہریوں کو ایک مرتبہ پھر صاف پانی کے حصول کیلئے مشکلات کا سامنا ہے ۔علاقہ مکینوں کے مطابق غیر فعال فلٹریشن پلانٹ کے اطراف صفائی کی صورتحال بھی ابتر ہے ، جہاں گندگی موجود ہے جبکہ فرش کی ٹائلیں بھی ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہیں۔ شہریوں کا کہنا ہے کہ صفائی کے ناقص انتظامات کے باعث پلانٹ سے پانی حاصل کرنیوالے افراد کو مشکلات پیش آرہی ہیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...