کنٹرولڈ ایریا میں آپریشن ،87املاک سربمہر

کنٹرولڈ ایریا میں  آپریشن ،87املاک سربمہر

لاہور (سٹاف رپورٹر سے )ایل ڈی اے ٹیموں نے گزشتہ روزمختلف سکیموں اور ایل ڈی اے کنٹرولڈ ایریا میں آپریشن کرکے87املاک سربمہرکر دیں۔۔۔

۔ایل ڈی اے ٹیموں نے گلبرگ، کینال روڈ، شادمان، نیومسلم ٹاؤن، پونچھ روڈ اورسبز ہ زار میں آپریشن کیا۔ایل ڈی اے ٹیموں نے غیرقانونی کمرشل استعمال پرگلبرگ میں 20املاک سربمہر کر دیں۔غیرقانونی کمرشل استعمال، کمرشل فیس کی عدم ادائیگی پر کینال روڈ، شادمان، نیو مسلم ٹاؤن اور پونچھ روڈ پر47املاک سیل کر دیں۔ ٹیموں نے ریکوری آپریشن کے دوران علامہ سبزہ زار میں 20املاک سیل کر دیں۔ سیل کی گئی املاک میں نجی سکول،گراسری سٹور،کلینک،بیوٹی سیلون، کیفے ، ریستوران،فوڈ پوائنٹ ،دکانیں،شو روم، دفاتر ودیگر شامل ہیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...