مسلم ہائی سکول میں10روز سے بجلی بند، طلبہ ، اساتذہ پریشان
لاہور(خبر نگار)گورنمنٹ مسلم ہائی سکول نمبر 2 سول لائنز میں گزشتہ دس روز سے بجلی کی بندش کے باعث طلبہ اور اساتذہ کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔
سکول میں بجلی کے تمام فیز مکمل نہ آنے کے باعث اکیڈمک بلاک کی بجلی بند ہے۔ ، جبکہ موسم میں شدید حبس کے باعث چھٹیوں کے بعد سوموار سے سکول کھلنے پر طلبہ کے لیے کلاس رومز میں بیٹھ کر تعلیم حاصل کرنا مشکل ہونے کا خدشہ ہے۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments