سرپلس پول سے محکمہ ایکسائز کو 40 ڈرائیورز فراہم
لاہور(خبر نگار)محکمہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن میں سرپلس پول سے محکمہ ایکسائز کو 40 ڈرائیورز فراہم کر دیے گئے۔
تفصیلات کے مطابق محکمہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن کو سرپلس پول سے مجموعی طور پر 40 ڈرائیورز مل گئے ۔ سرپلس پول سے ملنے والے ڈرائیورز کو لاہور سمیت پنجاب کے مختلف اضلاع میں ایکسائز کے دفاتر میں تعینات کیا جائے گا۔ حکام نے ڈرائیورز کو فوری طور پر متعلقہ دفاتر میں فرائض سنبھالنے کی ہدایت کر دی ہے ۔ ڈرائیورز کی تعیناتی سے ایکسائز ڈیپارٹمنٹ کے مختلف دفاتر میں عملے کی کمی دور کرنے میں مدد ملے گی ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments