ٹیمپرڈ نمبر پلیٹس پر10گاڑیاں بند
لاہور(کرائم رپورٹر) ڈولفن سکواڈ نے جعلی، ٹیمپرڈ اور غیر منظور شدہ نمبر پلیٹس سمیت بلیک لسٹڈ گاڑیوں کیخلاف کریک ڈاؤن تیز کر دیا۔
سیف سٹی کیمروں کی نشاندہی پر کارروائی کرتے ہوئے ڈولفن سکواڈ نے 10گاڑیاں پکڑ کرتھانوں میں بند کروا دیں۔پکڑی جانے والی گاڑیوں پر ای چالان سے بچنے کیلئے جعلی اور ٹیمپرڈ نمبر پلیٹس لگائی گئی تھیں۔پولیس ترجمان نے بتایا کہ نامکمل دستاویزات اور غیر منظور شدہ نمبر پلیٹس والی گاڑیوں کیخلاف بھی کارروائیاں جاری ہیں۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments