272اسامیوں کے نتائج کا اعلان

 272اسامیوں کے نتائج کا اعلان

لاہور(خبر نگار)پنجاب پبلک سروس کمیشن نے فوڈ اتھارٹی و دیگرمحکموں کی 272اسامیوں کے نتائج کا اعلان کر دیا ۔

 53اسامیاں موزوں امیدوارنہ ملنے پرخالی رہ گئیں۔ محکمہ سپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر میں سینئر رجسٹرار پیڈیاٹرک نیورو سرجری کی 2اسامیوں پر 2، سینئر رجسٹرار پیڈیاٹرک سرجری کی 16اسامیوں پر 13امیدواروں کی تقرری ، سینئر رجسٹرار پیڈیاٹرک کارڈیک سرجری کی 13اسامیوں پر ایک امیدوار کی سفارش، سینئر رجسٹرار ای این ٹی کی 7اسامیوں پر6کی سفارش،سینئر رجسٹرار جلدی امراض کی 5 اسامیوں پر 4کی سفارش، سینئر رجسٹرار کی اسامی پرایک امیدوار کی سفارش ، سینئر رجسٹرار امراض قلب کی 40اسامیوں پر 33کی تقرری کی سفارش کی گئی ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...