کارروائیوں میں ضبط 1لاکھ سے زائد پتنگیں،ڈورنذرِ آتش
لاہور (کرائم رپورٹر)پتنگ بازی کیخلاف جاری کارروائیوں کے دوران ضبط کی گئی ایک لاکھ سے زائد پتنگیں اور ڈور کے ہزاروں پنے و چرخیاں نذرِ آتش کر دی گئیں۔
پرانا راوی پل کے قریب سینئر سول جج کی زیر نگرانی پتنگ بازی کا سامان تلف کیا گیا۔ اس موقع پر ایس پی ہیڈ کوارٹرز خالد سعید اور ایس پی سٹی ارشد حیات کانجو بھی موجود تھے ۔تلف کیے گئے سامان میں ایک لاکھ سے زائد پتنگیں، 3ہزار 930ڈور کی چرخیاں، 2 ہزار 279 پنہ ڈوریں اور ایک ہزار 737کیمیکل ڈوریں شامل تھیں۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments