پھولوں ،پودوں کی رعایتی فروخت ہارٹیکلچر اتھارٹی نرسریاں قائم کریگی
لاہور (سٹاف رپورٹر سے)پنجاب ہارٹیکلچر اتھارٹی اپنے زیرانتظام اضلاع میں موسمی پھولوں اور آرائشی پودوں کی رعایتی قیمتوں پر فروخت کیلئے سرکاری کمرشل نرسریاں قائم کرے گی۔
ڈی جی احمد عثمان جاوید نے بتایا کہ اضلاع میں نرسریاں کھلنے سے شہریوں کو موسمی اور آرائشی پودے گھروں کے قریب دستیاب ہونگے ۔شہری علاقوں میں سبزہ بڑھانے کیلئے املتاس اور بوگن ویلیا جیسی موزوں مقامی اقسام کو ترجیح دی جائیگی اور ماحول سے موافق پودے لگائے جائیں گے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments