سکولز رجسٹریشن وتجدید ،محکمہ سکول کا پورٹل اپ ڈیٹ نہ ہوسکا
لاہور(خبر نگار)نجی سکولوں کی رجسٹریشن اور تجدید کیلئے محکمہ سکول ایجوکیشن کا پورٹل تاحال اپ ڈیٹ نہ ہوسکا جس سے نئی رجسٹریشن اور تجدید کا عمل تعطل کا شکار ہے ۔
پورٹل بند ہونے پرسکولوں کی انتظامیہ کو مشکلات کا سامنا ہے ، نجی سکولوں نے محکمہ سے پورٹل فوری اپ ڈیٹ کرنے کا مطالبہ کیا ہے تاکہ نئی رجسٹریشن، تجدید اور رجسٹریشن کی مدت میں اضافے سے متعلق فیصلے پر عملدرآمد ممکن ہوسکے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments