پرچی مافیا کیخلاف احتجاج،صدر ملی رکشہ یونین سمیت متعدد افراد گرفتار
لاہور(سیاسی نمائندہ)مہنگے ایندھن، بڑھتے اخراجات اور مبینہ غیرقانونی وصولیوں کیخلاف احتجاجی مظاہرے کے دوران صدرملی رکشہ یونین لاہور عرفان گجر، انچارج ریلوے یونٹ خرم شہزاد سمیت متعدد افراد کو گرفتار کر لیا گیا۔
مرکزی مسلم لیگ کی ذیلی تنظیم ملی رکشہ یونین کے زیرِ اہتمام ریلوے سٹیشن کے قریب احتجاج میں ڈرائیورز، مزدوروں اور بائیکیا رائیڈرز نے شرکت کی۔ مظاہرین نے مطالبہ کیا کہ پرچی مافیا، غیرقانونی وصولیوں کا خاتمہ اور مہنگائی پر فوری ریلیف دیاجائے ۔ ڈپٹی کمشنر لاہور ایل پی جی کی سرکاری نرخوں پر دستیابی یقینی بنائیں۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments