این جی سی کا نیابرانڈ نام نیشنل گرڈ پاکستان متعارف
لاہور(سٹاف رپورٹر)پاکستان میں بجلی ترسیل کے نظام کی ذمہ دار قومی کمپنی این جی سی نے اپنے برانڈ کی نئی شناخت (لوگو)نیشنل گرڈ پاکستان متعارف کروادیا۔
یہ نئی شناخت ادارے کے جدید وژن اور بجلی ترسیل کے قومی نظامِ کو مزید مضبوط بنانے کے عزم کی عکاس اور واپڈا کی تنظیمِ نو کے نتیجے میں 1998 میں قائم ہونیوالی نیشنل ٹرانسمیشن اینڈ ڈسپیچ کمپنی کے 25 سال سے زائد کے ورثے اور تجربے کا تسلسل ہے ۔ این ٹی ڈی سی کے قانونی جانشین کے طور پر نیشنل گرڈ پاکستان، ملک بھر میں بجلی ترسیل کی خدمات فراہم کرنے والا قومی ادارہ ہے اور اسکا مقصد قابلِ اعتماد قومی ترسیلی نظام کو مزید ترقی دینا ہے۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments