ڈرگ ایڈوائزری ٹریننگ حب کاہوٹل عملہ کیلئے آگاہی لیکچر

ڈرگ ایڈوائزری ٹریننگ حب  کاہوٹل عملہ کیلئے آگاہی لیکچر

لاہور(خبر نگار)ڈرگ ایڈوائزری ٹریننگ حب کے زیر اہتمام انسدادِمنشیات آگاہی مہم کے تحت گلبرگ میں ہوٹل عملہ کیلئے لیکچر کا اہتمام کیا گیا۔

کنسلٹنٹ انسدادِ منشیات مہم ذوالفقار حسین نے لیکچر دیتے کہا سرکاری ونجی اداروں میں منشیات کی روک تھام کیلئے واضح پالیسی مرتب کرکے نمایاں آویزاں کرنی چاہیے ۔ اداروں میں سالانہ 3 آگاہی سیشن اور ہر چھ ماہ بعد میڈیکل ٹیسٹ کے نظام پر غور کیا جائے تاکہ ملازمین کی صحت کاتحفظ یقینی بنایا جاسکے ۔انہوں نے ملازمین کو منشیات سے بچنے کے طریقوں سے بھی آگاہ کیا۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...