بادامی باغ میں تاریخی سٹیم پمپ ہاؤس کا بحالی وسیاحتی منصوبہ التواکاشکار

بادامی باغ میں تاریخی سٹیم پمپ ہاؤس  کا بحالی وسیاحتی منصوبہ التواکاشکار

لاہور(سٹاف رپورٹر سے )لاہور کے تاریخی ورثے کو محفوظ بنانے کے دعوئوں کے باوجود عملی اقدامات نہ ہوسکے ۔

 بادامی باغ میں تاریخی سٹیم پمپ ہاؤس کی بحالی کیلئے 23فروری2026کو واسا لاہور اور والڈ سٹی آف اتھارٹی میں ایم او یوپر دستخط کیے گئے تاہم منصوبہ تاحال التواکاشکار ہے ۔ برطانوی دور کی اس تاریخی عمارت کو اصل شکل میں بحال کیاجانا تھا، اسے میوزیم، نمائشی مرکز یا ثقافتی مقام کے طور پر استعمال کرنے کا منصوبہ بھی تھا۔ پمپ ہاؤس اور اس سے منسلک پانی کے تالاب کے تاریخی اور عملی تعلق کو برقرار رکھنے کیساتھ عمارت کی تعمیراتی و ساختی بحالی اور طویل المدتی دیکھ بھال کیلئے مربوط حکمت عملی تیار کرنا بھی منصوبے کاحصہ تھا۔معاہدہ کے تحت عمارت کی ملکیت واسا کے پاس برقرار رہنی تھی جبکہ والڈ سٹی اتھارٹی کو آپریشنل کنٹرول منتقل کرنے کیلئے قانونی وانتظامی مراحل مکمل کیے جانے تھے۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...