وزیراعلیٰ مریم نواز چند روز میں لائبریری آن ویلز منصوبے کا افتتاح کریں گی
لاہور(خبر نگار )شہر کے سوسرکاری سکولوں کیلئے لائبریری آن ویلز تیار کرلی گئیں۔
وزیراعلیٰ مریم نواز چند روز میں منصوبے کا آئندہ کریں گی جسکا مقصد طلبہ میں مطالعے کی عادت کو فروغ دینا اور درسی کتب کیساتھ دیگر معلوماتی کتابوں تک رسائی فراہم کرنا ہے ۔منصوبے کے تحت لاہور کی5تحصیلوں میں 20، 20 سکولوں کو لائبریری آن ویلز کی سہولت فراہم کی جائیگی۔ موبائل لائبریریاں مختلف سکولوں کا دورہ کرکے طلبہ کو کتابیں پڑھنے کے مواقع فراہم کریں گی۔ آن لائن کتابیں بھی دستیاب ہونگی، جس سے طلبہ ڈیجیٹل ذرائع سے بھی استفادہ کرسکیں گے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments