سرکاری فنڈزسے مارکیٹوں دکانوں کی تزئین و آرائش پر پابندی
آئندہ اپ گریڈیشن اخراجات دکان مالکان برداشت کرینگے ، نجی سرمایہ کاری کی ہدایت
لاہور(شیخ زین العابدین)پنجاب حکومت نے لاہور کی مارکیٹوں اور دکانوں کی سرکاری فنڈزسے تزئین و آرائش پر پابندی لگا دی۔ایل ڈی اے اب دکانوں کے فساڈ اپ گریڈیشن اخراجات سرکاری فنڈز سے ادا نہیں کر سکے گا۔نئے حکومتی پلان کے تحت آئندہ اپ گریڈیشن اخراجات دکان مالکان برداشت کرینگے جبکہ لاہور بیوٹیفکیشن کے دیگر ترقیاتی کام سرکاری فنڈز سے جاری رہیں گے ۔ذرائع کے مطابق لاہور ریجنریشن پلان کے تحت مارکیٹوں اور دکانوں کے بیرونی حصوں کی تزئین و آرائش کیلئے سرکاری وسائل کے استعمال پر سوال اٹھنے پرحکومت نے ایل ڈی اے کو نجی املاک پر سرکاری رقم خرچ کرنے سے روکدیا۔ ایل ڈی اے اچھرہ بازار، بھاٹی گیٹ اور ریلوے سٹیشن کی ری ماڈلنگ ودیگر منصوبوں میں فساڈ اپ گریڈیشن پر50کروڑ سے زائد خرچ کر چکا ہے ۔ نئی پالیسی کے تحت جیل روڈ کی تزئین و آرائش بھی مالکان سے کرائی جائیگی۔ ایل ڈی اے کو ہدایت کی گئی ہے کہ فساڈ ڈیزائن کا یکساں ماڈل تیار کرکے مارکیٹوں کے مالکان اور دکانداروں کو اعتماد میں لیکرنجی سرمایہ کاری کا ماڈل اپنایا جائے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments