عوامی مسائل حل کیلئے گورننس ریفارمز ناگزیر:ابراہیم مراد
یو ایم ٹی کی تحقیقی کاوشیں،قومی امور پر مکالمے کا فروغ قابلِ تحسین، فواد حسن
لاہور(خبر نگار ،سٹاف رپورٹر )یو ایم ٹی کے صدر ابراہیم حسن مراد سے سابق وفاقی سیکرٹری فواد حسن فواد نے ملاقات کی، پاکستان میں گورننس ریفارمز، نظام کی بہتری،مؤثر پالیسی سازی پر تبادلہ خیال کیا گیا۔اس موقع پر ابراہیم حسن مراد نے کہا عوامی مسائل کے بروقت حل، معیاری سرکاری خدمات فراہمی اور سرکاری محکموں کی کارکردگی بہتر بنانے کیلئے گورننس ریفارمز ناگزیر ہوچکی ہیں۔ مؤثر حکومتی نظام کیلئے ایسی تبدیلیوں کی ضرورت ہے جو عوامی ضروریات کو پورا کرنے اور بہترخدمات فراہمی میں معاون ہوں۔فواد حسن فواد نے گورننس ریفارمز بارے یو ایم ٹی کی تحقیقی کاوشوں اور اہم قومی معاملات پر مکالمے کے فروغ کو قابلِ تحسین قرار دیا۔دریں اثنا یو ایم ٹی کے صدر ابراہیم مراد نے سانحہ پشاور میں34 افراد کے جاں بحق اور 20 کے زخمی ہونے پر گہرے دکھ کا اظہار کرتے کہا ہے کہ محفوظ انفراسٹرکچر کی فراہمی یقینی بنانا ضروری ہے ۔ تمام عوامی عمارتوں کیلئے سیفٹی لائسنس لازمی قرار دیا جائے ۔ اللہ تعالیٰ شہدا کے درجات بلند اور جاں بحق ہونیوالے کم عمر بچوں کے والدین کو صبرِ جمیل عطا فرمائے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments