ایکسپو سینٹرمیں 4روزہ ایگاٹیکس پاکستان نمائش کا افتتاح
500 سے زائد کمپنیوں کے سٹالزپراشیاکی نمائش، وزیر صنعت و تجارت نے معائنہ کیا
لاہور (سٹاف رپورٹر)صوبائی وزیر صنعت و تجارت چودھری شافع حسین نے ایکسپو سینٹر جوہر ٹاؤن میں پاکستان کی سب سے بڑی گارمنٹس، ٹیکسٹائل مشینری اور اسیسریزکی4روزہ ایگاٹیکس پاکستان نمائش کا افتتاح کیا۔ اس موقع پرسی ای او فیکٹ ایگزیبیشنز سلیم خان تنولی،معزز غیر ملکی مہمان اور صنعت سے وابستہ معروف کاروباری شخصیات بھی موجود تھیں۔ 30ممالک سے ساڑھے 500سے زائد کمپنیاں اپنے سٹالز پر اشیاکی نمائش کررہی ہیں۔ صوبائی وزیر نے نمائش پرسٹالز کا معائنہ کیا اور مصنوعات میں گہری دلچسپی کا اظہار کیا،کامیاب نمائش پر منتظمین کو مبارکباد دی اور میڈیا سے گفتگو کرتے کہا ایگاٹیکس پاکستان جدید ٹیکنالوجیز متعارف کرانے ، جدت کو فروغ دینے ، سرمایہ کاری کو راغب کرنے اور ملکی ٹیکسٹائل صنعت کو مضبوط بنانے کیلئے اہم پلیٹ فارم ہے ۔ ایک سوال پرصوبائی وزیر نے کہا پنجاب حکومت نہروں پرپر20،20 میگا واٹ کے چھوٹے ہائیڈل پاور پراجیکٹس لگانے کی پلاننگ کر رہی ہے ۔پانی سے بجلی بنانے کے منصوبوں سے بجلی نرخوں میں کمی کی جاسکتی ہے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments