سائیکلنگ کے فروغ کیلئے سال قبل بنایا گیامنصوبہ تعطل کا شکار

سائیکلنگ کے فروغ کیلئے سال قبل بنایا گیامنصوبہ تعطل کا شکار

ایل ڈی اے کے تحت لاہور کی کسی بھی سڑک پر سال میں سائیکل لین نہ بن سکی

لاہور(سٹاف رپورٹر سے )سائیکلنگ کے فروغ کیلئے ایک سال قبل بنایا گیا منصوبہ تعطل کا شکار ،لاہور کی کسی بھی سڑک پر ایک سال میں سائیکل لین نہ بنائی جا سکی۔پنجاب حکومت کی ہدایت پر ایل ڈی اے کا سائیکل لین بنانے کا منصوبہ بھی عملی شکل اختیار نہ کر سکا۔ابتدائی طور پر جن سڑکوں پر سائیکل لین بنائی گئی تھی وہ بھی ختم ہو کر رہ گئی۔ فیز ون میں مین بلیوارڈ گلبرگ،لبرٹی گول چکر سے صدیق ٹریڈ سینٹر تک انتہائی بائیں لین سائیکل سواروں کیلئے مختص کرنے کا فیصلہ کیا گیا تھا۔جیل روڈ، مین بلیوارڈ جوہر ٹاؤن اور مین بلیوارڈ گلشن راوی پر بھی سائیکل لین بنانے کا منصوبہ تھا۔ایل ڈی اے نے سائیکل لین کیلئے لین مارکنگ کرانے کا فیصلہ کیا تھا۔ سائیکلنگ کے فروغ کیلئے سائیکل ایونٹ کرانے کا بھی اعلان کیا گیا ، تاہم ایک سال گزرنے کے باوجود لاہور کی مرکزی شاہراہوں پر سائیکل لین نہ بن سکی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...