وزیر اعلیٰ کی سالگرہ پر خصوصی تقاریب
لاہور(خبر نگار)وزیر تعلیم رانا سکندر حیات کی ہدایت پر تعلیمی اداروں میں وزیر اعلیٰ مریم نواز کی سالگرہ پرخصوصی تقاریب ہوئیں۔ لاہور کے تمام 20 گرلز کالجز کی طالبات کے مابین وزیر اعلیٰ کی تصاویر بنانے کا پینٹنگز مقابلہ ہوا۔
ایم اے او کالج میں سندس فاؤنڈیشن کے تعاون سے بلڈ کیمپ بھی لگایا گیا جہاں 700 سے زائد طلبا نے وزیر اعلیٰ کے نام پر اپنے خون کا عطیہ دیا۔ اس موقع پر صوبائی وزیر سلمیٰ بٹ اور اسامہ فضل بھی موجود تھے جنہوں نے طلباکے ساتھ ملکر مریم نواز کی سالگرہ کا کیک کاٹا۔ طالبات نے مریم نواز کی پینٹنگز بنا کر ان سے اپنی محبت ظاہر کی اور پوسٹر پینٹنگ کے ذریعے ویمن امپاورمنٹ پر مریم نواز کو خراج تحسین پیش کیا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments