میٹرک کا دوسرا سالانہ امتحان جاری 3 امیدوار نقل کرتے پکڑے گئے
لاہور(خبر نگار)لاہوربورڈ کے زیر اہتمام میٹرک کا دوسرا سالانہ امتحان جاری، گزشتہ روز کیمسٹری کے پرچے کے دوران کنٹرولر امتحانات نے امتحانی مراکز کا سرپرائز وزٹ کیا۔
3 امیدواروں کو نقل کرتے موقع پر ہی رنگے ہاتھوں پکڑ کر یوایم سی کیس درج کر لیا گیا۔ گورنمنٹ ہائی سکول نمبر 1 پھولنگر سینٹر میں مرزا کاشان بیگ، گورنمنٹ ہائی سکول پتوکی سینٹر سے علی حمزہ اور عدنان مجید نقل کرتے دھرلیا گیا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments