ڈسپوزل سٹیشنز بھی ماحولیاتی مسائل کا سبب بننے لگے

ڈسپوزل سٹیشنز بھی ماحولیاتی مسائل کا سبب بننے لگے

آبادیوں میں قائم ڈسپوزل سٹیشنز پرگیسوں کے اخراج اور بدبو سے شہری متاثر

لاہور(سٹاف رپورٹر سے )لاہور میں فضائی آلودگی کا مسئلہ سنگین، ایسے میں سیوریج کے پانی کی نکاسی کیلئے قائم ڈسپوزل سٹیشنز بھی ماحولیاتی مسائل کا سبب بننے لگے ۔ واسا کے زیر انتظام شہر کے رہائشی علاقوں میں 17 ڈسپوزل سٹیشنز قائم ہیں جبکہ 128 رہائشی علاقوں میں لفٹ سٹیشنز بھی تعمیر کیے گئے ہیں۔بھاٹی، لکشمی چوک، شادمان، برڈ وڈ روڈ اور علامہ اقبال روڈ سمیت متعدد مقامات پر ڈسپوزل سٹیشنز رہائشی آبادیوں کے درمیان موجود ہیں۔ گلبرگ کے جی بلاک، گورو مانگٹ، سنٹر پوائنٹ، گڑھی شاہو، گارڈن ٹاؤن اور ماڈل ٹاؤن لنک روڈ کے ڈسپوزل سٹیشنز بھی رہائشی علاقوں میں قائم ہیں۔ ڈسپوزل سٹیشنز سے گیسوں کے اخراج اور گندے پانی سے اٹھنے والی بدبو نے اردگرد کے ماحول کو متاثر کر رکھا ہے ۔ سیوریج کے پانی سے مضر گیسوں کے اخراج اور ممکنہ صحت کے خطرات سے مقامی آبادیوں کو مشکلات کا سامنا ہے ۔ ان سٹیشنز سے پیدا ہونیوالی بدبو سے لاکھوں شہری متاثر ہورہے ہیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...