نارنگ کو خوبصورت شہر بنانے پر کام تیزی سے جاری :حسان ریاض

نارنگ کو خوبصورت شہر بنانے پر کام  تیزی سے جاری :حسان ریاض

نارنگ منڈی (نمائندہ دنیا) رکن صوبائی اسمبلی چودھری حسان ریاض نے کہا ہے کہ نارنگ منڈی کو خوبصورت، روشن اور صاف ستھرا شہر بنانے کیلئے ترقیاتی کام تیزی سے جاری ہیں۔۔۔

 پہلے مرحلے میں گول چکر سے گورنمنٹ ہائی سکول نارنگ تک سٹریٹ لائٹس کی مرمت اور بحالی کا کام شروع جبکہ مختلف علاقوں کو بھی روشن کیا جائے گا۔ ان کا کہنا تھاکہ گول چکر سے حیدری چوک، تھانہ روڈ، خرم گلفام پارک روڈ، محلہ پیر بخاری اور سوئے والے پل تک سٹریٹ لائٹس روشن کی جائیں گی۔ باب خرم گلفام کے قریب ’’آئی لو نارنگ‘‘ کا ڈیجیٹل بورڈ بھی نصب کر دیا گیا۔میڈیا سے گفتگو میں حسان ریاض نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ نارنگ منڈی کا نقشہ بدلنے اور اسے خوبصورت، روشن اور نیٹ اینڈ کلین شہر بنانے کیلئے تمام توانائیاں بروئے کار لائی جا رہی ہیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...