سرمایہ کاری کے فروغ کیلئے ٹیکس ایمنسٹی وقت کی ضرورت :حبیب الرحمن
لاہور(آئی این پی)ٹیکس ایجوکیشن اینڈ لرننگ کے چیئرمین قاری حبیب الرحمن زبیری نے کہا ہے کہ پاکستان کے مجموعی قرضے اور واجبات تقریباً 99 ہزار 590 ارب روپے تک پہنچ چکے ہیں، قرضے اور ان پر بھاری سود کی ادائیگیاں ملکی معیشت پر مسلسل دبا ؤڈال رہی ہیں۔
ٹیکس نظام کے موضوع پر ورکشاپ سے خطاب کرتے انہوں نے کہا ٹیکس آمدن بڑھانے کے باوجود قرضوں کا بوجھ کم نہیں ہو رہا، بلند ٹیکس ریٹس سے کاروباری سرگرمیاں متاثر اور معیشت سکڑ رہی ہے ۔ اگر بروقت اقدامات نہ کیے گئے تو آنے والی نسلیں بھی قرضوں کی دلدل میں پھنسی رہیں گی۔انہوں نے حکومت پر زور دیا کہ غیر ضروری اخراجات، ٹیکسوں کی شرح میں کمی اور ٹیکس نیٹ وسیع کیا جائے۔ ملکی و غیر ملکی سرمایہ کاروں کا اعتماد بحال کرنے اور سرمایہ کاری کے فروغ کیلئے موثر ٹیکس ایمنسٹی اسکیم متعارف کرائی جائے تاکہ معیشت کو مستحکم اور قرضوں پر انحصار کم کیا جا سکے۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments