97مخصوص اضلاع میں انسداد ِپولیو مہم آج شروع ہوگی
ٖلاہور(آئی این پی)ملک بھر کے 97مخصوص اضلاع میں قومی انسداد پولیو مہم آج سے شروع ہوگی۔رواں سال کی تیسری ذیلی پولیو مہم 8نومبر تک جاری رہے گی۔۔۔
جس میں 2کروڑ 39لاکھ بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے حفاظتی قطرے پلائے جائینگے ۔پنجاب کے 13اضلاع میں 92لاکھ 78ہزار بچوں کو پولیو ویکسین پلائی جائیگی جبکہ سندھ کے 20اضلاع میں 68لاکھ 83ہزار بچوں کو حفاظتی قطرے پلانے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے ۔خیبر پختونخوا کے 27اضلاع میں 48لاکھ 8ہزار بچوں کو پولیو ویکسین پلائی جائیگی جبکہ بلوچستان کے 31اضلاع میں 22لاکھ 17ہزار بچوں کو حفاظتی قطرے پلائے جائینگے ۔اسلام آباد میں 4لاکھ 47ہزار بچوں سمیت گلگت بلتستان کے 3 اضلاع اور آزاد کشمیر کے 2اضلاع میں بھی مہم کے دوران بچوں کو قطرے پلائے جائینگے۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments