گاڑیوں کی شناخت چھپانے پر بلاامتیاز سخت کارروائی کا حکم

 گاڑیوں کی شناخت چھپانے پر بلاامتیاز سخت کارروائی کا حکم

جعلی نمبر پلیٹس کیخلاف ابتک چار ہزار مقدمات درج:ڈی آئی جی آپریشنز

لاہور(کرائم رپورٹر)ڈی آئی جی آپریشنز لاہور فیصل کامران کا کہنا ہے کہ قانون توڑنے والوں اور گاڑیوں کی شناخت چھپانے والوں کیخلاف بلاامتیاز سخت کارروائی کی جائے ، کسی کوبھی شناخت نہیں چھپانے دی جائیگی۔ گاڑیوں کی جعلی نمبر پلیٹس کیخلاف کارروائیاں جرائم کی روک تھام میں انتہائی مؤثر ثابت ہو رہی ہیں اور قانون پسند شہری ان اقدامات کو سراہ رہے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ شہر میں گاڑیوں کی جعلی نمبر پلیٹس کا استعمال کرنیوالوں کیخلاف لاہور پولیس کا بھرپور کریک ڈاؤن جاری ہے ، جسکے تحت ابتک 4 ہزار سے زائد مقدمات درج کیے جا چکے ہیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...