حکومت بامقصد مذاکرات سے اساتذہ کے مسائل حل کرے :جاوید قصوری
لاہور(سیاسی نمائندہ)امیر جماعت اسلامی پنجاب وسطی جاوید قصوری سے آل گورنمنٹ ایمپلائیز گرینڈ الائنساگیگاپنجاب کی ایگزیکٹو کونسل کے وفد نے منصورہ میں ملاقات کی اوراساتذہ کو درپیش مسائل سے آگاہ کیا۔
جاوید قصوری نے انکے جائز مطالبات کے حل کیلئے ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کراتے کہا مہنگائی ،کم تنخواہیں اور بڑھتے اخراجات اساتذہ کیلئے گھریلو ضروریات پوری کرنا مشکل بنا رہے ہیں۔ حکومت بامقصد مذاکرات سے اساتذہ کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کرے ۔ اساتذہ کو معاشی تحفظ، باعزت روزگار اور شفاف سروس اسٹرکچر فراہم کرنا حکومت کی ذمہ داری ہے۔ اساتذہ کی تنخواہوں کو مہنگائی کے تناسب سے بڑھانا ضروری ہے۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments