چیلنجز سے نمٹنے کیلئے ذمہ دارانہ سیاسی طرزِ عمل ناگزیر : ہشام الٰہی
لاہور (سیاسی نمائندہ) جمعیت اہلحدیث کے سربراہ علامہ ڈاکٹر ہشام الٰہی ظہیر نے کہا ہے کہ پاکستان کو درپیش داخلی و خارجی چیلنجز سے نمٹنے کیلئے قومی یکجہتی اور ذمہ دارانہ سیاسی طرزِ عمل ناگزیر ہے۔
سیاسی اختلافات اپنی جگہ تاہم قومی مفادات کو ہر حال میں مقدم رکھنا چاہیے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے جماعتی کارکنان سے گفتگو اور مختلف وفود سے ملاقاتوں پر کیا۔ اس موقع پر سرپرست جمعیت اہلحدیث قاضی عبد القدیر خاموش اور نائب صدر حافظ عبدالباسط ڈار بھی موجود تھے ۔دریں اثنا جمعیت اہلحدیث نے لاہور کے حلقہ این اے 127 سے آئندہ انتخابات میں اپنے سربراہ علامہ ڈاکٹر ہشام الٰہی ظہیر کو انتخابی میدان میں اتارنے کا فیصلہ کیا ہے ۔ اس سلسلے میں تنظیمی اور سیاسی سطح پر تیاریاں کی جائینگی۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments