ٹماٹر، شملہ مرچ، آلو مہنگے، برائلر گوشت 550 روپے کلو کی حد کو چھونے لگا
لاہور میں مہنگائی کی لہر برقرار، ٹینڈے ،پیاز، ٹماٹر 200 سے 220 روپے کلو تک فروخت،انڈے بھی مہنگے ، 243کے درجن
لاہور(کامرس رپورٹر سے )لاہور میں مہنگائی کی لہر برقرار،ٹماٹر ،آلو اورشملہ مرچ کے نرخ بڑھ گئے جبکہ برائلر گوشت ساڑھے پانچ سو روپے کلو کی حد کو چھونے لگا۔انڈے بھی مہنگے ہوگئے۔ ٹماٹرکا سرکاری نرخ 5 روپے اضافے سے 175 روپے کلو رہا۔ درجہ اول ٹماٹر 200 اوردرجہ دوم کا سرکاری نرخ 140 روپے کلو جبکہ شہر کے بازاروں میں درجہ دوم ٹماٹر 160 روپے کلو فروخت ہوا۔پیاز کا نرخ 195 ، درجہ اول پیاز 220 اورمکس درجہ دوم پیاز 200روپے کلورہا،آلو کا سرکاری نرخ چار روپے اضافے سے 54 روپے کلو ہوگیا،مارکیٹ میں درجہ اول آلو 70 روپے کلو فروخت ہو ا۔سبز مرچ نرخ میں 10 روپے اضافے سے 130 سے 150روپے کلو تک فروخت ہو تی رہی ۔شملہ مرچ کا نرخ 10 روپے اضافے سے 190 اورمارکیٹوں میں 220 روپے ،ٹینڈے کا نرخ 170 جبکہ 200 روپے کلو تک فروخت ہو تے رہے۔
لہسن چائنہ کا نرخ 430 ،مارکیٹ میں 500 ،ادرک تھائی لینڈ کا نرخ 365 کی بجائے 450 روپے کلو تک رہا۔پھول گوبھی کا نرخ 90 ، مارکیٹ میں 100 ،بھنڈی کا نرخ 10 روپے کمی سے 140 تاہم 160 سے 180 روپے کلوفروخت ہوئی ۔گھیا کدو کا نرخ 120 مگر150 روپے کلو تک فروخت ہوتے رہے ۔کریلے کا نرخ 140 اور یہ180 روپے کلو بکتے رہے ۔ساگ،پالک اورمولی 50 سے 60 جبکہ شلجم 120 اور اروی 120 روپے کلو فروخت ہوتے رہے ۔برائلر گوشت کے نرخوں میں کمی نہ ہوئی جوبدستور 541 روپے کلو رہاجبکہ صافی گوشت 650 روپے کلو فروخت ہوا ۔ فارمی انڈے کے نرخ دو روپے اضافے سے 243 روپے درجن رہے۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments