بورے والا ہسپتال میں طبی سہولتوں کی فراہمی یقینی بنائیں، خالد زبیر نثار
بورے والا(سٹی رپورٹر )ٹی ایچ کیو ہسپتال میں طبی سہولیات کا فقدان ایم پی اے بیرسٹر سردار خالد زبیر نثار ڈوگر کا نوٹس لینے کا مطالبہ ۔۔۔
تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال میں بنیادی و جدید طبی سہولیات کے شدید فقدان پر ایم پی اے بیرسٹر سردار خالد زبیر نثار ڈوگر نے گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے حکومت سے فوری اقدامات کا مطالبہ کیا ہے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ٹی ایچ کیو ہسپتال بورے والا میں جدید طبی مشینری،مختلف شعبہ جات کے ماہر ڈاکٹرز،تربیت یافتہ میڈیکل سٹاف اور ادویات کی شدید کمی ہے۔